ملائیشیا یا مالیزیہ (( [Malay: جنوب مشرقی ایشیا میں ایک مسلم ملک ہے۔ وفاقی آئینی بادشاہت تیرہ ریاستوں اور تین وفاقی علاقوں پر مشتمل ہے، جنھیں بحیرہ جنوبی چین نے دو علاقوں میں الگ کیا ہے: جزیرہ نما ملائیشیا اور جزیرہ بورنیو پر مشرقی ملائیشیا کا علاقہ۔ جزیرہ نما ملائیشیا کی زمینی اور سمندری سرحد تھائی لینڈ کے ساتھ اور سمندری سرحدیں سنگاپور، ویتنام اور انڈونیشیا کے ساتھ ملتی ہیں۔ مشرقی ملائیشیا برونائی اور انڈونیشیا کے ساتھ زمینی اور سمندری سرحدوں کے ساتھ ساتھ فلپائن اور ویتنام کے ساتھ سمند…ملائیشیا یا مالیزیہ (( [Malay: جنوب مشرقی ایشیا میں ایک مسلم ملک ہے۔ وفاقی آئینی بادشاہت تیرہ ریاستوں اور تین وفاقی علاقوں پر مشتمل ہے، جنھیں بحیرہ جنوبی چین نے دو علاقوں میں الگ کیا ہے: جزیرہ نما ملائیشیا اور جزیرہ بورنیو پر مشرقی ملائیشیا کا علاقہ۔ جزیرہ نما ملائیشیا کی زمینی اور سمندری سرحد تھائی لینڈ کے ساتھ اور سمندری سرحدیں سنگاپور، ویتنام اور انڈونیشیا کے ساتھ ملتی ہیں۔ مشرقی ملائیشیا برونائی اور انڈونیشیا کے ساتھ زمینی اور سمندری سرحدوں کے ساتھ ساتھ فلپائن اور ویتنام کے ساتھ سمندری سرحدوں کا اشتراک کرتا ہے۔ کوالالمپور قومی دار الحکومت، ملک کا سب سے بڑا شہر اور وفاقی حکومت کی قانون ساز شاخ کی نشست ہے۔ پتراجایا انتظامی مرکز ہے، جو دونوں انتظامی شاخوں اور وفاقی حکومت کی عدالتی شاخ کی نمائندگی کرتا ہے۔ کل رقبہ 330,803 مربع کلومیٹر ہے۔ تین کروڑ بیس لاکھ سے زیادہ آبادی کے ساتھ، یہ ملک دنیا کا 43 واں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ یہ ملک 17 میگا ڈائیورس ممالک میں سے ایک ہے اور متعدد مقامی انواع کا گھر ہے۔ تنجنگ پیائی براعظم یوریشیا کا سب سے جنوبی نقطہ ہے۔ یہ ملک استوائی خطے میں واقع ہے۔ اس ملک کی ابتدا ملائی سلطنتوں سے ہوئی ہے، جو اٹھارہویں صدی سے، برطانوی آبنائے بستیوں کے محافظات کے ساتھ برطانوی سلطنت کے تابع ہو گئیں۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران، برطانوی ملایا، دیگر قریبی برطانوی اور امریکی کالونیوں کے ساتھ، سلطنت جاپان کے قبضے میں چلا گیا۔ تین سال کے قبضے کے بعد، جزیرہ نما ملائیشیا کو سنہ 1946ء میں ملائی یونین کے طور پر متحد کیا گیا اور پھر سنہ 1948ء میں ملائیشیا کی فیڈریشن کے طور پر اس کی تشکیل نو کی گئی۔ ملک نے 31 اگست 1957ء کو آزادی حاصل کی۔ 16 ستمبر 1963ء کو، آزاد ملایا نے شمالی بورنیو، ساراواک اور سنگاپور کو اپنے ساتھ ملا کر وفاق ملائیشیا کی تشکیل کی۔ اگست، 1965ء میں، سنگاپور نے وفاق سے علیحدگی اختیار کرلی اور ایک خود مختار ملک بن گیا۔